ایلینا رائباکینا اور جیسکا پیگولامیامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

فلوریڈا۔29مارچ (ٹاپ نیوز): قزاخستان کی ٹینس سٹار ایلینا رائباکینا اور امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولامیامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ اٹلی کی مارٹینا ٹریویسن اور روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپووا کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ میامی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں قزاخستان کی ایلینا رائباکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی حریف کھلاڑی مارٹینا ٹریویسن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں میزبان ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا نے سخت مقابلے کے بعد حریف روسی کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپوواکو 6-4، 3-6 اور 6-7(2-7) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں