اسلام آباد۔30مارچ (ٹاپ نیوز):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمان سے منظور ہونے والا سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 عدالت عظمیٰ کو ادارہ جاتی طور پر مضبوط کرے گا۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس بل سے بنچ کی تشکیل اور آرٹیکل 184 (3) کے عمل کو شفاف اور جامع بنانے میں مدد ملے گی، اس سے انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔