شاہ زیب رند جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔2اپریل (ٹاپ نیوز):وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ کے فاتح پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

اتوار کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف ز ئی نے امریکہ میں موجود پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند سے رابطہ کرکے انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے مبارکباد دی اور مسرت کا اظہار کیا ۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا اور امریکی کھلاڑی گبو ڈیاز کو شکست دے کر امریکہ کی سر زمین پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ زیب رند جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ۔بلوچستان حکومت ایسے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی جنہوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں