اسلام آباد۔29مارچ (TOP News):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کے بل کی منظوری سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایک مرتبہ پھر سرخروہوئی ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی 8 ویں ترمیم کے خاتمہ کے حوالے سے قومی اسمبلی سے تاریخی خطاب کا حوالہ دیا جس میں قائد نواز شریف نے کہا تھا کہ ”آج عملاً کر کے دکھا دیا ہے کہ ہر چیز کا اپنا وقت ہوتا ہے اور اپنے وقت پر اگر وہ چیز خوش اسلوبی سے ہو جائے تو وہ ہی بہتر ہوتا ہے، غیر ضروری شور مچانا اور کرنا کچھ نہ، ماضی کی روایتیں ہیں،
ہمیں وہی بات کرنی چاہئے جس پر ہم عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں، یہ پاکستان کا مفاد اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، آج پارلیمانی جمہوریت کی روح زندہ ہو گئی ہے، جس انداز میں یہ ساری کارروائی ہوئی، یہ اس کام کی نوعیت سے زیادہ خوبصورت تھا، ہمارے سامنے ہمیشہ ایک ہی مقصد ہوگا….“