مکہ میں زائرین کے کھانے کی جانچ کے لیے موبائل لیب

مکہ مکرمہ ۔2اپریل (ٹاپ نیوز):سعودی عرب میں مکہ میونسپلٹی رمضان کے دوران زائرین کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی جانچ کے لیے مسجد الحرام کے قریب موبائل لیبارٹریز آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے میڈیا سے گفتگو میں کو بتایا کہ نئی سروس کا مقصد خوراک اور پانی کے نمونوں کے تجزیہ کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ موبائل لیبارٹریز جدید آلات پر مشتمل ہیں جو نمونوں کا تجزیہ کرتی ہیں اور 18 گھنٹوں کے اندر فوری اور درست نتائج فراہم کرتی ہیں۔

ہر لیبارٹری روزانہ 100 سے 150 نمونوں کا تجزیہ کر سکتی ہے جن میں خوراک اور پانی کے نمونے شامل ہیں، اس کے علاوہ مکہ کی مرکزی لیبارٹری بھی روزانہ 500 نمونوں کا تجزیہ کر سکتی ہے۔اسامہ زیتونی نے کہا کہ ’مکہ میونسپلٹی کے پاس ان لیبارٹریوں کو آپریٹ کرنے کے لیے اہل عملہ موجود ہے جو متعدد مقامات اور مسجدالحرام کے آس پاس پرہجوم علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’موبائل لیبارٹریز مکہ میں فوڈ سیفٹی سسٹم کو مضبوط بنائیں گی۔ اس کے علاوہ یہ ذیلی میونسپلٹیز اورمتعلقہ میونسپلٹیز میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔مکہ میونسپلٹی کے ترجمان نے کہا کہ ’یہ لیبارٹریز کھانے کے معیار اور مشتبہ فوڈ پوائزننگ کے براہ راست کیسز کا پتہ لگانے کے عمل میں حصہ ڈالیں گی، کھانے کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے علاوہ حج اور عمرہ سیزن میں وقت اور محنت کی بچت کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں