اسلام آباد۔5اپریل (ٹاپ نیوز):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سروس میں بہتری اور آپریشنل کارکردگی سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر نے تمام ریلوے ملازمین اور پنشنرز کو عیدالفطر پر ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ عید کی ایڈوانس تنخواہ 18 اپریل تک متعلقہ ملازمین اور پنشنرز کے کھاتوں میں جمع کر دی جائے۔ وفاقی وزیر نے گرین لائن ٹرین میں افطاری کے انتظامات فوری طور پر بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔